مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان، بھارت پائیدار تعلقات قا ئم نہیں کرسکتے: عبدالباسط

نئی دہلی (کے پی آئی) نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام بات چیت کے بغیر ناممکن ہے۔ اسی طرح پاکستان اور بھارت دیرینہ تنازعات کو حل کئے بغیر پائیدار تعلقات قا ئم نہیں کرسکتے۔ عبدالباسط نے کہا کہ انکا ملک بھارت کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے کیونکہ امن صرف دوملکوں کے مفاد میں ہی نہیں ہے بلکہ پورے خطہ کے مجموعی مفاد میں ہے۔ نئی دہلی میں روٹری کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا بین الاقوامی تعلقات میں یکطرفہ فیصلے، طرفداری اور پیشگی شرائط تعطل کو دعوت دیتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ بھارت اپنی اس پالیسی پر نظرثانی کریگا۔ تمام باہمی مسائل کی جڑ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ ہے۔ کشمیریوں کی خواہشات کو نہ ہی نظرانداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی دبایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن