کوہلو (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تخریب کاری کے نتیجے میں بجلی کے تین کھمبے دھماکے سے تباہ ہوگئے، تحصیل ماوند کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روزنامعلوم تخریب کاروں نے کوہلو سے تحصیل میوند جانے والی 132 کے وی کے مین ٹرانسمیشن لائن بجلی کے تین کھمبوں کو جیونی کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا،متاثرہ لائن سے منسلک تحصیل میوند کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔