کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے ایم کیو ایم کے امیدواروں کو گرفتار کر رہے ہیں۔ 90 روز نہیں 190 روز کی گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔ ہم پر بھتہ خوری اور دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے، ہم ووٹ کی طاقت سے آنا چاہتے ہیں۔ لانڈھی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم میں مائنس ون کا فارمولا چاہتے ہیں، آئین اور قانون میں رہ کر اپنی جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں پاکستانی سمجھا جائے، ہماری پیار کی زبان کو کمزور نہ سمجھو۔
ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے پیارکی زبان کو کمزوری نہ سمجھاجائے:وسیم اختر
Nov 22, 2015