اسرائیلی فوج نے ریڈیو سٹیشن بند کردیا :یوم الغضب پر مظاہرے فائرنگ 160 فلسطینی زخمی

غزہ (بی بی سی/این این آئی/رائٹرز) اسرائیل نے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ اسرائیل کے خلاف تشدد بھڑکانے کے الزام میں ایک فلسطینی ریڈیو سٹیشن پر چھاپہ مار کر اسے بند کروا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس ریڈیو سٹیشن پر اسرائیلی شہریوں کے خلاف تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔فلسطینی حکومت نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ دریں اثناء ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس میں گزشتہ روز ’یوم الغضب‘ کے مظاہروں کے دوران اسرائیل فوج نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 160 شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کے شہر کریات میں چاقو سے حملے میں 4 یہودی زخمی ہو گئے ۔ ادھر لبنان میں 6فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے یہ بشارالاسد کے مخالف گروپوں کیساتھ مل کر لڑنا چاہتے تھے انہیں پہاڑی سرحدی علاقے پر مل سے حراست میں لیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن