کبھی کوئی قوم بھیک مانگ کراعلیٰ قوم نہیں بنی ,غیرت مند قومیں کسی کےسامنےنہیں جھکتیں: عمران خان

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان ایک بار پھر روایتی ایکشن میں نظر آئے، بولے کہ اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے اقتدار کی خاطر کئی باریاں لیں تمام سیاسی جماعتیں اپنی چوریاں چھپانے کیلئے متحدہ ہوگئیں، عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا-
عمران خان کہتے ہیں کہ ہم نے صوبے میں ترقیاتی کام کروائے، پہلے سرکاری نوکریاں بکتی تھیں، تھانے بکتےتھے، لیکن اب سفارش سسٹم کو ختم کردیا، ہم نے پولیس کو غیرجانبداراورغیرسیاسی بنایا،آئندہ الیکشن میں ہمیں انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی، خیبرپی کے میں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہو گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے کا احتساب سیل اسلام آباد والے احتساب سیل سے مختلف ہے، سب سے پہلے ہمارے وزیر کو پکڑا گیا، ہم کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے پچھلے کئی سالوں سے ملک کو لوٹا ان کو بھی پکڑا جانا جاہیے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف گیس کے معاملے میں خیبر پختونخواسے انصاف کریں، بجلی صوبائی حکومت کے کنٹرول میں آئے تو بجلی سستی کریں گے،غیرت مند قومیں کسی کےسامنےنہیں جھکتیں، کبھی کوئی قوم بھیک مانگ کراعلیٰ قوم نہیں بنی، ہمارا ہدف نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، صوبے میں کھیلوں کے میدان بنائیں گے-

ای پیپر دی نیشن