”کاروباری شخصیت مزدور نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار“

Nov 22, 2016

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مزدور نشست اہلیت کیس کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں مزدور سیٹ پر الیکشن کا معاملے پر تحریری فیصلہ  جاری کرتے ہوئے تاجر،کاروباری شخصیت کو مخصوص مزدور نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قراردےا ہے ، فیصلے میں کہا گےا ہے کہ مزدور کی نشست پر صرف وہی الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا جس کا ذریعہ معاش جسمانی مشقت سے وابستہ ہے۔فیصلہ میں مزدور کی تعریف میں کہا گےا کہ معاش/ غذا کے لیے جسمانی مشقت پر یقین رکھنے والے مزدور کی تعریف پر پورا ترتے ہیں۔ سپریم کورٹ تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کےا تھا ،جسٹس فیصل عرب نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ مزدور کی نشست پر الیکشن لڑنے والے کاروباری ملک عابد حسین کی اپیل پر تحریر کیا ۔ ملک عابد حسین کے کاغذات اپیلیٹ اتھارٹی اور ہائی کورٹ نے مزدور کی نشست پر مسترد کر دیے تھے۔عدالت میں عابد حسین نے تسلیم کیا وہ ایل پی جی گیس کا ڈیلر،ٹریڈ یونین کا صدر ہے۔
مزدور نشست

مزیدخبریں