علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم

Nov 22, 2016

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی نے سماعت کی تو علامہ امین شہیدی کے وکیل آصف ممتاز ملک نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کا نام 2006ء سے فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ امین شہیدی کا نام تحریک جعفریہ سے تعلق کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا حالانکہ ان کا تعلق کبھی بھی تحریک جعفریہ سے رہا ہے اور نہ اب ہے۔ اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علامہ امین شہیدی کا نام فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

مزیدخبریں