لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کو اس وقت تک بورڈ یا کرکٹ کے معاملات میں شامل نہیں کیا جائے گا جب تک ان پر لگی تاحیات پابندی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی بورڈ اگر کسی کھلاڑی پر پابندی لگاتا ہے تو اس کا اطلاق تمام کرکٹ بورڈز نے کرنا ہوتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دانش کنیریا پر مبینہ میچ فکسنگ الزامات پر تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس پابندی پر عمل کرانے کا پابند ہے۔ دانش کنیریا کو بورڈ یا کرکٹ کے کسی معاملے میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔