شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) انٹر ریجنل ہاکی کلب چیمپئن شپ فائنل میچ ایم او کالج ہاکی کلب لاہور نے نوید عالم ہاکی کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئن خواجہ جنید اور ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق اور انکے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ہاکی اولمپئن نوید عالم ، اولمپئن شفقت ملک، اے سی سٹی شیبر حسین بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔