لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 2018ء میں آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونیوالی کامن ویلتھ گیمز کی کوئینز بیٹن ریلے 29 ستمبر 2017ء کو پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کی جانب سے کوئنز بیٹن ریلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔