لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ نے ویمنز ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز کے واحد میچ میں 14رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے ۔ پیری 26رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ اسماویہ اقبال اور ثناء میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان ویمنز ٹیم 104رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 28رنز بنائے ۔ عائشہ ظفر نے 14‘ارم جاوید نے 16اور ثناء میر نے 17رنز کی اننگز کھیلی ۔تاہوہو اور ٹی نیوٹن نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔