گارڈن ٹائون :4ڈاکودن دیہاڑے اشارے پر کار سوار فیملی کو لوٹ کر فرار

لاہور (نامہ نگار + سٹاف رپورٹر) لاہور میں ڈاکوئوں نے وارداتوں کے دوران 6 شہریوں کو زخمی کردیا جبکہ متعدد شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات، موبائل، گاڑیاں، موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے رائے ونڈ سٹی میں عمر سے ہزاروں روپے، موبائل لوٹنے کے بعد مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ چونگی امرسدھو میں ڈاکوؤں نے ایک جنرل سٹور میں واردات کے دوران فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آ کر دو دکاندار نواز اور ذالفقار زخمی ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو بھی زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا ہے۔ گارڈن ٹاؤن میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے ٹریفک اشار ے پر کھڑی گاڑی کا پسٹل کے بٹ مار کر شیشہ توڑا اور کار میں سوار ڈی جی آڈٹ ان لینڈ ریونیو عرفان جہانگیر وٹو کی بیوی اور بیٹے عمرجہانگیر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر9 تو لے زیور، ہزاروں روپے اور موبائل لوٹ لیا۔ واقعہ کی ویڈیو نیوز چینلز پر نشر ہونے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے لیا اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈاکوؤں نے چوہنگ میں خرم سے ساڑھے7 لاکھ، ٹائون شپ میں جبار سے ساڑھے 4 لاکھ،لیاقت آباد میں شکیل کی فیملی سے ایک لاکھ 47ہزار،شاہدرہ میں احمد علی کی فیملی سے ایک لاکھ 40ہزار،قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں ٹاؤن شپ کے رہائشی کار سوار چوہدری مسلم جاوید سے45ہزار اور موبائل، آؤٹ فال روڈ پر موہنی روڈ کے رہائشی جنید خالد سے 10ہزار اور موبائل، لیڈرجیکٹ اور ،اے ٹی ایم کارڈ،اسلام پو رہ میں جنید سے 29ہزار، شفیق آباد میں کامران سے 29ہزاراور گارڈن ٹائون میں زریاب سے 25ہزار روپے موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے مغلپو رہ میںسے عاطف،گلشن اقبال سے افضل،جوہرٹائون سے ناصر کی گاڑیاں جبکہ نولکھا سے فہیم،شادباغ سے صفدر،شفیق آباد سے اسد،شاہدرہ سے ذوالفقار،اقبال ٹائون سے توحید، رائیونڈ اے ناصر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ پر موضع ٹبہ کے رہائشی عامر اور عرفان کو ون گیٹ کالج کے مقام پر ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں کو زخمی کرکے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق روہی نالہ پر محمد سرور صبح سویرے کاچھامنڈی سے سبزی خریدنے کے لئے جا رہا تھا کہ روہی نالہ کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر محمد سرور سے 30 ہزار نقد اور موبائل فون چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فیروزوالا سے نامہ نگارکے مطابق نین سکھ میںڈاکوئوں نے دکاندار اشفاق کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پراسے ٹانگ پرگولی مار کر زخمی کر ڈالا۔ بیگم کوٹ کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار احمد علی اور اس کی بیوی سے زیورات، نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ سعید پارک میں عابد نوید کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر کے قریب ڈاکوئوں نے دکاندار ارشد سے دس ہزار روپے جبکہ راہگیر سے 40 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک اور ہلاک ہونے والے دکاندار سلیم کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ ایک زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج، جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔دریں اثنا ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں جرائم کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔ نیویارک اور واشنگٹن میں بھی جرائم ہوتے ہیں۔ لاہور کی آبادی ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہے، 4، 5 وارداتیں کوئی بڑی بات نہیں۔ مجرموں کو چھوڑیں گے، نہیں کیمروں سے مانیٹرنگ کا پروجیکٹ لا رہے ہیں۔ ڈولفن فورس سے سٹریٹ کرائم میں 25 سے 30 فیصد کمی آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...