جنرل راحیل کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی تقریب کی تیاریاں

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) جنرل راحیل شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتیں شروع کرنے کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں صورتحال واضح ہو گئی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس معاملہ پر مکمل ’’خاموشی‘‘ اختیار کئے رکھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف‘ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دینا چاہتے تھے تاہم 21 نومبر تک سسپنس برقرار رہا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں ہوا بلکہ اس بارے میں آئی ایس پی آر نے قوم کو خبر دی۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کیلئے سعودی عرب کے قائم کردہ 34 ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی اور سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کی پیشکش موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں تاریخ کا ایک دو روز میں اعلان کردیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...