بھارت کے ایٹمی اسلحہ لے جانیوالے ”پرتھوی ٹو“ میزائل کے دو تجربات

اڑیسہ(آئی این پی) بھارت نے ایٹمی اسلحہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل پرتھوی ٹو کے دو تجربات کئے ہیں۔ دونوں تجربات اڑیسہ کے علاقے چندی پور میں کئے گئے۔ زمین سے زمین پر مار کرنیوالے ان میزائلوں کی رینج 350کلو میٹر ہے، یہ میزائل 500سے 1000کلو گرام وار ہیڈز ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میزائلوں کو صبح 9بجکر 35منٹ پر فائر کیا گیا۔

بھارت/ میزائل تجربہ

ای پیپر دی نیشن