مسلح افرادکے حملے میں2لیویز اہلکار دم توڑ گئے

Nov 22, 2016

مہمند ایجنسی (آئی این پی )مسلح افرادکے حملے میں2لیویز اہلکار دم توڑ گئے ، مسلح افراد نے مقامی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی ۔پولیٹکل انتظامیہ کے گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقے تحصیل صافی میں زیارت ماربل کے مقام پر شدت پسندوں نے دو لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی، دو نوںلیویز اہلکار مسعود شاہ اور ذاکر مقامی چیک پوسٹ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے تاہم بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کر دم توڑ گئے

مزیدخبریں