خانیوال (نمائندہ خصوصی ) مصالحتی سنٹر میں آنے والے 185 مقدمات سے 100 مقدمات کو نمٹا دیا گیا ہے بغیر وکیل اور وقت کے ضیاع کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کرکیلئے انتھک کاوشیں جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار سینئر سول جج حافظ محمد سلیم طاہر اور سینئر سول جج محمد زبیر غوری نے ادارہ استحکام شرکتی ترقی و بااختیار ایڈوکیسی فورم کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار بعنوان ’’مصالحتی سنٹر کی اہمیت اور سول سوسائٹی کے کردار ‘‘سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے مصالحت سنٹر مصالحتی انجمن کے نمائندوں ، سول سوسائٹی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ہمہ ممکن تعاون کرے گا۔ انجینئر رضا سرگانہ خانیوال نے سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل چیئرمین فوری طور پر اپنی اپنی یونین کونسل میں مصالحتی انجمن کی تشکیل یقینی بنارہے ہیں ۔ جام جمشید اقبال ریجنل ڈائریکٹر ایس پی او اور امجدبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصالحتی مراکز ددنیا بھر میں مقبول ہیں۔اس سے عدالتوں پر بے جا بوجھ میں واضع کمی ہوگی ۔ رمشاء حبیب اور بسم اﷲ ارم نے کہا برسوں سے انصاف کیلئے عدالتوں کے چکر لگانے والے مصالحتی مرکز کا رُخ کریں جہاں اوسطاً دو سے تین پیشیوں میں انصا ف مل رہا ہے ۔سیمینار میں امتیاز علی اسد ،چوہدری تنویر احمد ،ساجد خان ،ملک اشفاق پرنس ، بشیر احمد، طاق نواب پراچہ ،مہر صفدر رٹہ ، شاہد رضا باٹی ، تنویر طالب سہو ،علی گوہر ، مظہر حسین شاہد ،لیڈی کونسلر شبانہ عابد ،شبانہ اللہ دتہ سمیت سیاسی سماجی راہنمائوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔