شجاع آباد(نامہ نگار)ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میڈم عطیہ ناہید جعفری نے ٹریفک وارڈن ملک رخسار کے ہمراہ سٹی ٹریفک آفیسر ملتان شریف جٹ کی ہدائت پر شجاع آباد کا دورہ کیا۔میڈم عطیہ جعفری نے کہا کہ شجاع آباد میں ڈرائیونگ سکول وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈرائیونگ سکول کے قیام سے عوام کو ملتان نہیں جانا پڑیگا او ر اس سے عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی ہوگی۔ میڈم عطیہ جعفری نے شجاع آباد لاء کالج کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل مبشر خان جگوال نے میڈم کو خوش آمدید کہا اور ایک بچی نے میڈم کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
شجاع آباد میں ڈرائیونگ سکول وقت کی اہم ضرورت ہے،عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی ہوگی: ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر عطیہ ناہید
Nov 22, 2017