سٹاک مارکیٹ: دوسرے روز تیزی کا رجحان‘ انڈیکس231 پوائنٹس‘ سرمایہ 53 ارب بڑھ گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 231.90پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب58 کروڑ3 لاکھ 9 ہزار48 روپے کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی76 لاکھ 89 ہزار 760 حصص کی تیزی رہی تاہم تجارتی حجم میں 87 کروڑ 32 لاکھ41 ہزار 830روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 140.10 پوائنٹس کی تیزی سے 20545.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 334کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 154کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 10کروڑ 17لاکھ 99ہزار 660 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب21کروڑ 74 لاکھ 86ہزار827 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83کھرب 45ارب 62کروڑ 55لاکھ 87ہزار 260روپے سے بڑھ کر83کھرب 99ارب 20کروڑ 58لاکھ 96ہزار 308روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ13 کروڑ29لاکھ 83 ہزار100 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن