باہتر (نامہ نگار) سیکرٹری آر ٹی اے اٹک کی غفلت و لاپرواہی، پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں نے جھنگ کے بوڑھے بچوں اور عورتوں سمیت معذور افراد کو بھی گائوں سے باہر اُتارنا معمول بنا لِیا، کم عمر ،نابالغ اور بغیر لائسنس ڈرائیور مسافروں کے لیے موت بانٹنے لگے ۔ نوے کی دہائی سے باہتر سے فتح جنگ اور بعد ازاں باہتر سے ٹیکسلا حسن ابدال کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے رُوٹس میں براستہ جھنگ شامل ہو نے کے باوجود چند سال قبل بننے والے بائی پاس کی بدولت پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز ہزاروں افراد پر مشتمل گائوں جھنگ سے گزرنے کی بجائے مسافروں کو تقریباََ فرلانگ کے فاصلے پر اُتار کر باہر سے ہی نکل جاتے ہیں اُس وقت ظلم کی انتہا ہو جاتی ہے جب بوڑھے بچوں اور عورتوں سمیت معذور افراد کو بھی رات اندھیری ہو یا پھر بارش طوفان ہائی ایس ڈرائیوروں نے باہر ہی اُتار نا ہے اِس ضمن میں سیکرٹری آر ٹی اے کو باضابطہ طور پر تحریری درخواست دینے اور بارہا دفعہ مطلع کرنے کے باوجود سلسلہ جوں کا توں جاری و ساری ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات اور ڈی پی او اٹک ڈاکٹر عبادت نثار سے اپیل کی ہے۔