بی پی ایل: کھلنا ٹائٹنز اور رنگپور رائیڈرز نے میچ جیت لئے

ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائٹنز نے راجشاہی کنگز کو 2وکٹوں سے اور رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو 3رنز سے شکست دے دی۔ ایونٹ کے 23ویں میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راجشاہی کنگز نے مقررہ 20 اووروں میں 8وکٹوں پر 166رنز بنائے۔ ڈیوائن سمتھ نے 62سکور کیا۔ کھلنا ٹائٹنز کے جنیدخان نے 4وکٹ لئے۔ کھلنا ٹائٹنز نے ہدف 19.2 اووروں میں 8وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ محموداﷲ56 اور عارف الحق نے 43 رنز بنائے۔ راجشاہی کنگز کے محمد سمیع نے 3وکٹ لئے۔ عارف الحق کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے 24ویں میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ رنگپور رائیڈرز 19.5 اووروں میں 142رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کرس گیل نے 51رنز بنائے۔ ڈھاکہ ٹائنامائٹس کے شکیب الحسن5 شاہد آفریدی2 اور محمدعامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس 139 سکور کر پائی۔ شاہد آفریدی نے 21رنز بنائے۔ کرس گیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن