اسلام آباد (اسٹاف ر پورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحد کے قریب واقع کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پاک میرینزکے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا ستقبال کیا۔ جنوب مشرقی سرحد کے قریب سر کریک کے علاقے میں قائم پاک میرینز کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو ہر پوسٹ پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کریکس میں مشکل موسمی حالات کے باوجودسخت ڈیوٹی سر انجام دینے کے عزم اور جذبے کو سراہا۔نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نیول چیف/ دورہ