حرمین ٹرین چل پڑی، پہلے سرکاری قافلے کی جدہ سے مکہ معظمہ آمد

Nov 22, 2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور کئی دوسرے ملکوں کے اشتراک سے شروع کیے گئے حرمین ٹرین منصوبے کے تکمیل کے بعد گذشتہ روز پہلی حرمین ٹرین جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق حرمین ٹرین کی باقاعدہ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلی حرمین ریل گاڑی سرکاری عہدیداروں کو لے کر مکہ پہنچی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، دوسرے عرب اور غیر ملکی کمپنیوں کے اشترک سے کئی سال قبل برقی دوہری الیکٹرک ریلوے پٹری بچھانے کا کام شروع کیا گیا تھا۔ 450 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کی تکمیل پر 63 ارب سعودی ریال کی رقم خرچ کی گئی ہے۔حرمین ٹرین منصوبہ کی بدولت مکہ اور مدینہ کے درمیان 7 گھنٹے کی مسافت کم ہو کر صرف ایک گھنٹہ 50 منٹ رہ گئی ہے۔ 

مزیدخبریں