کرکوک میں خود کش کار بم دھماکہ، 24 افراد ہلاک، 80زخمی

کر کوک (صباح نیوز) عراق کے شہر کرکوک میں خود کش کار بم دھماکے میں کم ازکم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کار سوار خود کش بمبار نے طوز خرماتو میں مصروف ترین فروٹ اور سبزی کی مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔طبی عملے کے مطابق دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 80 کے قریب افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ معمولی زخمی ہیں۔فوری طور پر کسی نے بھی حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔عام طور پر عراق میں ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری داعش قبول کرتی ہے جو عسکری طور پر شکست کے دہانے پر ہے اور گزشتہ ہفتے عراقی فورسز نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کے آخری گڑھ پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔طوز خرماتو کے سیکیورٹی چیف مہدی طارق نے کہا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب بھی طوز خرماتو کے مغربی علاقوں میں داعش کے کچھ ٹھکانے موجود ہیں اور ہم ان کے خاتمے کے لیے بہت جلد آپریشن شروع کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن