مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کیلئے آواز بلند کررہا ہوں: مشرف

لندن (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کیلئے آواز بلند کررہا ہوں سیاسی خلفشاری کا بغور جائزہ لے رہا ہوں ، جلد پاکستان آکر جماعت کیلئے کام کروں گا۔ گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال غیر مستحکم ہے۔ پاکستانی سیاست میں خلفشار ہے تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، امید کرتا ہوں پاکستان کی صورتحال جلد بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کارڈ کا مخالف ہوں، پاکستانیت کیلئے آواز اٹھا رہا ہوں پاکستان کی 23 سیاسی جماعتوں نے مجھے اتحاد کا چیئرمین بنایا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں شکست دینے کیلئے یہ اچھا آغاز ہے۔ پاکستان ضرور جائوں گا اور اپنی جماعت کیلئے کام کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...