دھرنے والوں کیلئے چاول لے جانے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد (آن لائن) پولیس نے دھرنے کے شرکاء کے لئے چاول لے کر جانے کے جرم میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ شہزاد ٹائون نے دو افراد محمد مشتاق اور محمد جاوید کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے پکے ہوئے کئی کلو گرم چاول برآمد کر لئے اور مظاہرین کی مدد کرنے کے الزام میں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن