صومالیہ میں الشاب پر امریکی فضائی حملے 100 سے زائد جنگجو ہلاک

Nov 22, 2017

واشنگٹن + مو غا دیشو( اے ایف پی) صومالیہ میں امریکی فوج نے الشباب کے ٹھکانوں پر فضائی حملے تیز کرتے ہوئے 100 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی افریقہ کمانڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا مقامی فورسز نے بھی حملوں میں تعاون کیا۔ دارالحکومت موغا دیشو سے 125 کلو میٹر دور علاقے میں فضائی حملے کئے گئے۔ متعدد گاڑیاں اور اسلحہ کا گودام بھی اڑا دیا گیا۔ جنگجو تنظیم کی طرف سے ان حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ چند روز قبل امریکی فورسز نے اس علاقے میں آپریشن آگے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں