خواتین کو چھرا مارنے کے واقعات، پولیس رپورٹ پر آئی جی سندھ کو طلب کرنے کا عندیہ

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں خواتین کو چھرا مارنے کے واقعات میں پیش کردہ پولیس رپورٹ پر آئی جی سندھ کو طلب کرنے کا عندیہ دے دیا، رینجرز وکیل کی جانب سے تحقیقات کا اختیار نہ ہونے پر عدالت نے رینجرز کو دیئے گئے اختیارات سے متعلق تحریری رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کہتے ہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات تشویشناک ہیں۔ عدالت پورا کیس سنے گی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے گلستان جوہر میں خواتین کو چھرا مارنے کے واقعات کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چھرا مارنے کے دس میں سے پانچ مقدمات اے کلاس کے تحت ختم کردیئے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے ملزم کی گرفتاری کے لئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ مخبروں کی نشاندہی پر روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوران ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ یہ شہر کی خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ کرنے کا معاملہ ہے ۔عدالت نے پورا کیس سنے گی ۔ضرورت پڑی تو آئی جی سندھ اور ڈ ی آئی جی کو بھی طلب کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...