اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد انتظامیہ نے پی پی پی کو گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں شہر کو سجانے کی اجازت دے دی۔ 23 نومبر سے 5 دسمبر تک تشہری مواد سڑکوں پر آویزاں کیا جا سکے گا۔ پی پی پی نے تشہری مہم ترتیب دے دی ہے جس کے تحت سڑکوں‘ چوراہوں اور پلازوں کو پارٹی کے پرچموں سے سجایا جائے گا۔ جگہ جگہ قیادت کی تصاویر‘ ہورڈنگ بورڈز‘ سٹیمر اور بینر لگائے جائیں گے۔
.گولڈن جوبلی‘ انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد سجانے کی اجازت دیدی
Nov 22, 2017