پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی پابندی کیلئے تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب

ایمسٹرڈیم (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی پابندی کیلئے تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ نیدر لینڈ میں پاکستانی سفیر عفت گردیزی نے پاکستان کی نامزدگی میں اہم کردار ادا کیا۔ ایران، عراق، انڈونیشیا بھی کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لئے منتخب ہو گئے۔ بنگلہ دیش اہلیت نہ رکھنے کی وجہ سے ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن نہ بن سکا۔

ای پیپر دی نیشن