نیو یارک ( نیٹ نیوز )سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی سکینڈل میں پھنس گئے۔4 حسینائوں نے رقم کا تقاضا کر ڈالا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پول کھولنے کی دھمکی دے دی۔برطانوی اخبار کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے 4 خواتین نے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کلنٹن نے رقم ادا نہ کی تو وہ ساری پول کھول دیں گی۔رقم کامطالبہ کرنے والی خواتین کھرب پتی پلیبوائیران برکل کی تنظیم میں ملازم تھیں۔اخبار کے مطابق امریکہ کے سابق صدربل کلنٹن پرالزام لگانیوالی خواتین کی شناخت سامنے نہیں آئی۔ہلیری دھمکیاں دینے والی خواتین پر کیچڑ اچھالنا چاہتی تھیں تاہم قانونی ٹیم نے منع کردیا۔جنسی سکینڈل کے معاملے میں پائولاجونزسے جان چھڑانے کے لیے بل کلنٹن 8لاکھ50ہزار ڈالر دے چکے ہیں۔ بل کلنٹن پربرکل کے لیے بزنس کے مواقع پیدا کرنے اوراس کے طیارے میں سفرکاالزام ہے۔امریکہ کے سابق صدربل کلنٹن کا وائٹ ہائوس کی ملازمہ مونیکالیونسکی کیساتھ جنسی سکینڈل بھی سامنے آیا تھا۔