چینی نائب وزیر خارجہ کی آر می چیف سے ملاقات‘ امن کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژن ژو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے چینی سفیر یائو ژنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...