حکومت دھرنا کےخاتمہ کیلئے فوج سے رابطہ کرے‘ خورشید شاہ کی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد یرغمال بنا ہوا ہے‘ حکومت بتائے کہ یہ مسئلہ کیسے حل ہو گا‘ 20 لاکھ لوگ یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ سپیکر نے وزیر داخلہ کو جواب دینے کے لئے کہا تو وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ جے سی سی میں مصروف ہیں کچھ دیر انتظار کر لیا جائے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر‘ وزیر ہوتا ہے ہم وزیر مملکت کی بات بھی مان لیں گے‘ پارلیمنٹ کا بزنس بھی ضروری ہے۔ خورشید شاہ نے فیض آباد راولپنڈی میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے حوالے سے حکومت اور عسکری قیادت کے ساتھ رابطے کی تجویز دی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار میاں نواز شریف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن