ویلنگٹن(این این آئی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ ان کو پچھتاوا ہے کہ انھوں نے کیوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا قصہ اپنے دوستوں کو سنایا۔آرڈرن کی ملاقات ٹرمپ کے ساتھ ویتنام میں ایپک اجلاس میں ہوئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاقات میں امریکی صدر کافی دیر تک ان کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ّروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے۔اس انٹرویو کے بعد نیوزی لینڈ میں کافی شور مچا کہ صدر ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو نہیں جانتے تھے۔تاہم آرڈرن نے نیوزی لینڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس کی تردید کی۔کسی کو ایسا لگا کہ ایسا ہے۔ لیکن میری صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں میں مجھے ایسا نہیں لگا کہ وہ میری شناحت کے حوالے سے کنفیوز ہیں۔تاہم آرڈرن نے یہ نہیں بتایا کہ اس اجلاس میں کس کو ایسا لگا۔ انھوں نے تصدیق کی کہ انھوں نے اس قصے کا ذکر اپنے دوستوں کے ساتھ کیا تھا۔