مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ٗمسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش بے نقاب کی جائے : صدر آزادکشمیر

Nov 22, 2017

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستانی و کشمیری کمیونٹی قابض فورسز کے مظالم کشمیریوں کی نسل کشی اور جموں میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازشوں کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کرے۔ شاطر بھارت مغربی ممالک کو تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے کر انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے سے روکنا چاہتا ہے‘ کشمیری ہر صورت میں آزادی لے کر رہیں گے۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تو پامال کیا ہی تھا لیکن فاٹا اور بلوچستان کراچی میں کھلم کھلا دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ ہے جس میں بھارت‘ پاکستان اور کشمیری برابر کے سٹیک ہولڈر ہیں۔ پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کو اپنے دیگر دوست ممبران پارلیمنٹ کو ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر مؤثر لابنگ کرنی چاہئے۔ برطانوی سیاستدانوں ‘ پارلیمنٹ اور کشمیری پاکستانی ہم وطنوں سے بھی ملاقاتیں کرکے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کروں گا۔ فضا نیازی نے کشمیر میں بھارتی ظلم کو اجاگر کرنے پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی۔ عامر آفتاب قریشی نے کہا مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہوجائے گا۔

مزیدخبریں