بیجنگ (بی بی سی) چین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی بڑی کمپنی ٹینسینٹ نے امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی فیس بک کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شیئر بازار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال ہانگ کانگ میں حصص کی فروخت میں ٹینسینٹ کے حصص کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔