قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ‘ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

Nov 22, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس اور پشاور کے میچ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس پر پلیئرز اور امپائرز نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں لاہوروائٹس کی اننگز کا آخری اوور جاری تھا اور ابھی دو گیندیں باقی تھیں کہ بڑی تعداد میں شہد کی مکھیاں میدان میں آگئیں، کرکٹرزاور امپائرز نے زمین پر لیٹ کراپنا بچائو کیا، خوش قسمتی سے کھلاڑی اچانک پڑنے والی افتاد سے محفوظ رہے جبکہ تقریباً 5 منٹ تک کھیل رکا رہا۔مکھیوں کا سیر سپاٹا ختم ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

مزیدخبریں