لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام کے رہنما قاری محمد قاسم بلوچ مولانا محمد سعید عاطف،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ،مہر اظہر حسین وینس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دینی جماعت کے احتجاجی دھرنا کو ختم کرنے کے لئے طاقت کی بجائے عقل استعمال کی جائے اور ایسے ہر آپشن سے گریز کیا جائے کہ جس سے تشدد کا کوئی پہلو نکلتا ہو ،عقیدۂ ختم نبوت مسلمانوں کے لئے انتہائی حساس مسئلہ ہے اس کے لئے تدبر اور حکمت عملی اختیار کی جائے۔