ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا۔ انہیں اس حرکت پر 25 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی ہے۔ڈھاکہ ڈائنامائٹس کیخلاف میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے مصدق حسین کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں انہیں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا جسے بی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.1.7 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ کردیا گیا۔