لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علماکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا ہے کہ کربلا میں چہلم حضرت امام حسین میں شرکت اور عراق ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کے بعد تفتان بارڈر پر زائرین کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ حکومت کی حسب وعدہ تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی پر شکر گذار ہیں کہ پیشگی اقدامات سے ہزاروں لوگوں کو آسانی کے ساتھ واپسی کا راستہ مل گیا ہے۔