لاہور ٹریفک پولیس نے فیصل آباد کو کرکٹ میچ میں شکست دیدی

Nov 22, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کیپٹن مبین شہید میموریل کرکٹ میچ میں لاہور ٹریفک پولیس نے فیصل آباد کو شکست دیدی۔ علیم ڈار اکیڈمی میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز سکور کیے۔ اکمل 28 سکور کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے فضل نے چار اور خرم نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 124 رنز کا ہدف سٹی ٹریفک سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی ٹیم نے 19 ویں اوورز میں پورا کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سلیم جٹ نے 42 ناٹ آوٹ جبکہ خرم نے 30 نمایاں رنز بنائے۔ آخر میں خرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سلیم جٹ بہترین بلے باز قرار پائے۔ میچ کے مہمان خصوصی سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد اور پولیس ویلفیئر ٹرسٹ کے سیکرٹری ملک عابد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزیدخبریں