لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ حکمرانوں کے میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔پنجاب حکومت کے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سمیت دیگر تمام پروجیکٹس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔چیئرمین نیب کو بیانات سے آگے بڑھ کر اقدامات کرنے ہوں گے۔ماضی میں نیب کوسیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا اورکرپٹ عناصر پر گرفت کرنے کی بجائے پلی بارگیننگ کرکے ملک میں کرپشن کو مزید فروغ دیاگیا جس کی وجہ سے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔نیب کو بغیر دبائو کے میرٹ پر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین نیب کو بیانات سے آگے بڑھ کر اقدامات کرنا ہوں گے: میاں مقصود
Nov 22, 2017