وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ،انکو آسان اور سہل انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی کا عمل وسائل پر نہیں بلکہ ریاست کے احساس ذمہ داری اور رحم سے وابستہ ہے، آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔،کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے،خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل ریفارمز کے حوالے سے وزیر اعظم آفس میں جلاس ہوا جس میں وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم کو لیگل ریفارمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریفارمز کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے تاکہ تحریک انصاف کے منشور کے تحت انصاف کے حصول کا عمل آسان ، کم خرچ اور تیز بنایا جا سکے۔ آسان، کم خرچ اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سلو شنز کو متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت کی جا سکے۔وزیر قانون نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ ناداروں اور کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ریاست کی جانب سے قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ وراثت میں حق کے حصول سمیت خواتین کے دیگر حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے جس کا مقصد کرپشن یا دیگر جرائم کی نشاندہی کرنے والوں کو نہ صرف تحفظ فراہم کرنا ہے بلکہ انکو انعام سے نوازا جائے سرکاری ملازمین کے سروس معاملات میں انصاف کے حصول کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض میوچل لیگل اسسٹنس بل متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بل گذشتہ نو سال سے التوا کا شکار رہا ہے پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ علی بخاری نے وزیر اعظم کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے جامع اور مفصل قانونی اقدامات پر بریف کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاشہریوں کے حقوق کا تحفظ اور انکو آسان اور سہل انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی کا عمل وسائل پر نہیں بلکہ ریاست کے احساس ذمہ داری اور رحم سے وابستہ ہے۔ آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے،خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے:وزیراعظم
Nov 22, 2018 | 15:00