اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات دینے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات دینے کی منظوری دی گئی اور اس کی مد میں تقریبا ایک ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا یہ رقم ملازمین کے ورثا کو گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ اور دیگر بقایا جات کی مد میں دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان سے درآمدہ کپاس بیماریوں سے پاک کرنے کا انتظام ایپٹما خود کرے گی۔