بہاولنگر: حاملہ بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کر کے نعشیں گھر میں دبا دیں

Nov 22, 2019

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) سفاک خاوند نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کر کے نعشیں گھر میں دفن کر دیں، متوفیہ کے بھائی نے شک پر پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک دینن مہاراں میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے حاملہ بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا ۔ ملزم نے مقتولین کی نعشیں گھر میں ہی گڑھا کھود کر دفن کر دیں۔ انہوں نے ملزم محمد علی کو کی نشاندہی پر گھر میں دفن کی گئی نعشیں برآمد کر لیں اور مقتولین میں آٹھ ماہ کی حاملہ نجمہ بی بی اور اسکا 12 سالہ بیٹا سہیل شامل ہے۔ تھانہ ڈونگہ بونگہ میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

مزیدخبریں