لاہور( اپنے نامہ نگار سے) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے انکے وکلا ء سابق کو آرڈنیٹر پاکستان بار کونسل محمد مدثر چوہدری اور عدنان رؤف بھٹی نے ملاقات کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی۔ملاقات میں وکلا نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو لاہور ہائی کورٹ والے فیصلے پر بریفینگ دی اور آئندہ کا لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وکلا شکریہ ادا کیا ۔ڈ وکلا نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب نہ صرف پورے پاکستان کے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ۔دریں اثناء نامورقانون دان مد ثر چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان و صدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی افتخار چوہدری سے بھی خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر عدنان روف بھٹی ایڈووکیٹ اور شیخ احسن الدین بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالقدیرخان سے انکے وکلاء کی ملاقات،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی
Nov 22, 2019