لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سے معاشرتی تفریق، صوبائی تعصب، بے جا نمود و نمائش اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے تو تعلیم کو عام کرنا ہوگا اورفوری طور پر اردو زبان کا نفاذ کرنا ہوگا ہمارا یہ قومی المیہ ہے کہ ہم انگریز ی زبان سے مرعوب ہو کر اردو زبان کی افادیت سے بے شعور ہیں۔ حکمرانوں کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے قوم غلامانہ زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔ حکمران قومی زبان اْردو کی ترقی و ترویج کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے قومی زبان اردو کے نفاذ کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔