صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پرمبنی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کانصب العین ہے۔انہوں نے لاہورمیں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال نے ہمیں پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے رہنمااصول دیئے۔صدرنے کہاکہ بھارت میں انتہاپسندی اورانتشارعلاقائی امن وسلامتی کے لئے بڑاخطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں حال ہی میں ہونے والے واقعات سے دوقومی نظریے کی توثیق ہوگئی ہے۔صدرنے کہاکہ جدیدرجحانات اپنانا قومی ترقی اورخوشحالی کے لئے ضروری ہے ۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ جدیدتعلیم کی بدولت ملک ترقی پسنداقوام کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے ۔
جدیدرجحانات اپنانا قومی ترقی اورخوشحالی کے لئے ضروری ہے :عارف علوی
Nov 22, 2019 | 10:53