اسلام آباد(صباح نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بناکر اثرانداز ہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق نے کہا کہ رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے، مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔ پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔
الیکشن کمشن کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں: فردوس عاشق
Nov 22, 2019