لوگوں نے ایک مرتبہ پھرمولانافضل الرحمان کومسترد کردیاہے:فردوس عاشق اعوان

Nov 22, 2019 | 11:03

ویب ڈیسک

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ملک میں آزاد اور ذمہ دا ر ذرائع ابلاغ کی ترقی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔

اسلام آباد میں ڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹرلمبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاخیالات اور رائے کے اظہار کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرکرسامنے آیاہے۔پیٹرلمبرگ نے ملکی نوجوانوں کی ترقی کے فروغ کے لئے تحریک انصاف کی حکومت کے وژن کوسراہا۔

دریں اثناء اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاو ن خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ لوگوں نے ایک مرتبہ پھرمولانافضل الرحمان کومسترد کردیاہے۔سوشل میڈیاپراپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے نئے اعلانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاسی گھبراہٹ اورتنہائی کاشکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا اسلام آباد استعفیٰ لینے آئے تھے مگرانہیں محض تسلیوں پرواپسی کی راہ اختیارکرنی پڑی۔

مزیدخبریں