اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا نوٹس اور فواد چودھری کا ٹویٹ کام نہ آ سکا۔ ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کینسر سے لڑتے لڑتے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے میں مہک انور کے علاج کا اعلان کیا تھا لیکن مہک انور 13 ماہ تک کینسر میں مبتلا رہیں لیکن کوئی حکومتی مدد نہ مل سکی۔